0
Saturday 17 Nov 2018 18:46

طاہر دواڑ قتل، جے آئی ٹی کا قتل کی ازسر نو تحقیقات کا فیصلہ

طاہر دواڑ قتل، جے آئی ٹی کا قتل کی ازسر نو تحقیقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے قتل کی از سرنو تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر کی سربراہی میں ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں ٹیم نے قتل کی از سرنو تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے طاہر داوڑ کے بھائی اور اہلخانہ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اس بات کی تحقیقات کی جائے گی کہ مقتول پولیس افسر کے گھر کون کون آتا تھا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جیو فینسنگ اور مختلف مقامات پر نصب سیف سٹی کے کیمروں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ اسلام آباد کے علاقے جی الیون اور ایف ٹین سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی فوٹیجز بھی طلب کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 761799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش