0
Thursday 22 Nov 2018 20:38

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وفد کی رائیونڈ آمد، حاجی عبدالوہاب کی وفات پر اظہار تعزیت

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وفد کی رائیونڈ آمد، حاجی عبدالوہاب کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ پاکستان کے ذیلی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وفد نے مولانا عبدالرؤف کی قیادت میں رائیونڈ تبلیغی مرکز جا کر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وفد میں یعقوب شیخ سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ مولانا عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالوہاب نے اپنی پوری زندگی تبلیغ کیلئے وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر حاجی عبدالوہاب کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 762721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش