0
Friday 23 Nov 2018 23:35

چینی قونصلیٹ حملہ، ہلاک دہشتگردوں کے پاس موجود سامان کی تفصیلات جاری

چینی قونصلیٹ حملہ، ہلاک دہشتگردوں کے پاس موجود سامان کی تفصیلات جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کے بعد پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ہلاک حملہ آوروں سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ حملہ آور اپنے ساتھ کھانے کا سامان، چنے، درد کے انجکشن اور دیگر دوائیاں بھی ساتھ لائے تھے۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران چینی قونصلیٹ کے باہر قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ کی دیواریں گولیوں سے چھنی ہوگئیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحے، بارود اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ میڈیا کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے 9 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، جبکہ خودکش جیکٹس، سب مشین گن، گولیاں، میگزینز اور دھماکا خیز مواد بھی ان کے سامان میں شامل تھے۔ دہشتگردوں کے پاس سُن کرنے والے دوائیں بھی موجود تھیں۔ کراچی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے چنوں کی ایک تھیلی اور ادویات بھی ملی ہیں۔ دہشتگردوں نے خودکش جیکٹ کو اپنے بیگ میں چھپا کر رکھا تھا۔ خون کو بہنے سے روکنے کیلئے روئی بھی دہشتگردوں کے پاس موجود تھی۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے چھت سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ سامان دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دہشتگرد کس منصوبے اور پلاننگ سے آئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 762875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش