0
Sunday 25 Nov 2018 18:22

نیب نے نوازشریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجاز ت دیدی

نیب نے نوازشریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجاز ت دیدی
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست بھیجی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد  نیب لاہور نے نوازشریف کو ملاقات کی اجازت دے دی۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی درخواست پر انہیں زیرتفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملنے کا وقت دیا گیا ہے، نوازشریف کل یعنی پیر کے روز شہبازشریف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ گزشتہ چند روز میں نوازشریف کی نیب لاہور میں شہباز شریف سے  دوسری ملاقات ہوگی، اس سے قبل17 نومبر کو نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 763162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش