0
Tuesday 27 Nov 2018 21:30

گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانیکی سفارش

گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانیکی سفارش
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے قائم وفاقی کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے، کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وفاق کے پاس گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، اس لئے وفاقی حکومت کو آئینی ترمیم کی طرف جانا ہوگا، کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات بہترین حل ہے اور اس پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آئین میں ترمیم کرنا ہوگی، تاکہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جاسکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے تمام طریقے آزمائے گئے ہیں، جو کہ کارگر ثابت نہیں ہوئے اور عوام نے بھی قبول نہیں کیا، اس لئے واحد راستہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے، ادھر وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کور کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز ہوا، وفاقی وزیر امور کشمیر کی زیر صدارت اجلاس میں سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی، جس پر اجلاس میں مشاورت کی گئی، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے مزید وقت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کیلے مزید وقت درکار ہے، تاکہ ہر پہلوں پر غور کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 763588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش