0
Thursday 29 Nov 2018 11:42

حکومت قبائلی اضلاع کے انضمام کے حوالے سے واضح اور جامع روڈ میپ جاری کرے، اے این پی

حکومت قبائلی اضلاع کے انضمام کے حوالے سے واضح اور جامع روڈ میپ جاری کرے، اے این پی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے جس میں حکومت سے قبائلی اضلاع کے انضمام کے حوالے سے واضح اور جامع روڈ میپ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے مطابق 25ویں آئینی ترمیم اور صدر کی جانب سے اس کی منظوری کو 5 ماہ کا عرصہ ہوگیا تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ آئین میں 25ویں ترمیم کا اضافہ ایک اہم سنگ میل تھا جس کے ذریعے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کو صوبے میں ضم کیا گیا۔ شگفتہ ملک نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عدالتی دائرہ اختیار سمیت صوبائی محکمہ جات کے دائرہ کار کی توسیع کے حوالے سے روڈ میپ جاری کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اس اہم مسئلے کے حل کیلئے 3 دن کے اندر ایک جامع ٹائم ٹیبل تیار کرے تاکہ قبائلی اضلاع کا صوبے میں مکمل انضمام یقینی بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 763866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش