0
Tuesday 4 Dec 2018 21:30

نوجوانوں کی منزل اللہ کی رضا ہونی چاہیئے، ڈگری ثانوی ہے، مولانا طارق جمیل

نوجوانوں کی منزل اللہ کی رضا ہونی چاہیئے، ڈگری ثانوی ہے، مولانا طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبی (ص) کے حوالے سے خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل نے خطاب کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اللہ کی معرفت اور اس تک پہنچنے کا وسیلہ نبی کریم (ص) کی ذات مبارکہ ہے، ہم اگر اپنی زندگیاں سیرت النبی (ص) کے مطابق ڈھال لیں تو ہمیں رب مل سکتا ہے اور جس کو رب مل جائے پھر اس کیلئے موت عید کیطرح ہے جبکہ جس نے تیاری نہ کی ہو اسے کیلئے موت دکھ کا سامان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوان اپنی منزل کا تعین کریں، نوجوانوں کی منزل اللہ کی رضا ہونی چاہیئے، ڈگری نہیں، ڈگری کی ثانوی حیثیت ہے، اس سے صرف دنیاوی فائدہ مل سکتا ہے اور اکثر کو وہ بھی نہیں ملتا، لیکن رب کی معرفت سے دنیا میں بھی کامیابی ملتی ہے اور آخرت بھی سنور جاتی ہے۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ نوجوان دین کی تعلیم کی طرف آئیں، عالمِ دین بنیں، اگر آپ جیسے پڑھے لکھے لوگ علمِ دین حاصل کریں گے تو اچھے عالم بن کر نکلیں گے، اس لئے دین کی طرف آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ میں ہمارے لئے ہر ہر قدم پر رہنمائی موجود ہے، ہمیں اس سے روشنی لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالٰی نے کیوں پیدا ہے؟ اس لئے کہ ہم یہاں اس کی عبادت کریں، جس نے ہمیں پیدا کیا ہے، دنیا میں کوئی چیز بھی خود بخود نہیں بن سکتی، ہم اپنی مرضی سے دنیا میں نہیں آئے، پھر کیوں جس نے اپنی مرضی سے ہمیں یہاں بھیجا ہے، ہم اس کی بات مانیں، اس کے احکامات پر عمل کریں، اس کی خوشنودی حاصل کریں، اگر ہم نے اپنے آپ کو پہچان لیا تو سمجھ لیں کہ ہم نے اپنے رب کو پہچان لیا۔
خبر کا کوڈ : 764814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش