0
Thursday 6 Dec 2018 09:58

سعودی ولی عہد کے 2سابق مشیروں کے وارنٹ جاری

سعودی ولی عہد کے 2سابق مشیروں کے وارنٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ ترکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے 2 سابق مشیروں احمد العسیری اور سعود القحطانی کے وارنٹ جاری کر دیے۔ ترک میڈیا کے مطابق عدالتی دستاویز میں ملزمان کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے، احمد العسیری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ تھے جبکہ قحطانی ولی عہد کے اہم مشیر تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے خاشقجی کے اپنے سفارت خانے میں قتل کا اعتراف سامنے آنے کے بعد دونوں کو برطرف کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جم میٹس کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل پر کچھ کہنے سے پہلے مزید شواہد درکار ہیں۔ جم میٹس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حقیقت جاننے کے لیے مزید شواہد حاصل کر لیں گے، فی الحال انہیں علم نہیں کہ آگے کیا ہو گا اور کسے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 765128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش