0
Tuesday 11 Dec 2018 14:05

عبوری ضمانتیں خارج، نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا

عبوری ضمانتیں خارج، نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج ہونے پر نیب نے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ برادران نے عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا، دونوں بھائی ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت کے رو برو پیش ہوئے، خواجہ برادران نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دونوں بھائی مکمل تعاون کر رہے ہیں، خدشہ ہے کہ نیب گرفتار کر لے گا، استدعا ہے کہ عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے۔ نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزم قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، اس لئے ان سے تحقیقات کرنا ہے، لٰہذا ان کی عبوری ضمانت مسترد کی جائے، عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں، نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا اور انہیں نیب آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش