0
Tuesday 11 Dec 2018 21:55

کشمیریوں کی تحریک آزادی ہر گزرتے دن کیساتھ زور پکڑ رہی ہے، ذکراللہ مجاہد

کشمیریوں کی تحریک آزادی ہر گزرتے دن کیساتھ زور پکڑ رہی ہے، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن، ترقی اور استحکام کشمیر آزادی سے منسلک ہے، کشمیری مسلمان پاکستان سے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر الحاق چاہتے ہیں لیکن بھارت 71 برسوں سے ظلم و ستم کے ذریعے ان کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم کی نت نئی داستانیں رقم کر رہی ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی ہر گزرتے دن کیساتھ زور پکڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کرتار پور باڈر کھولنے کی مخالفت نہیں کرتے مگر اس سچ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات نہیں کیے جائیں گے اس وقت بھارت کیساتھ امن اور دوستی کے خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ کشمیر امن کمیٹی پر تنقید کرنیوالوں کی اپنے دور حکومت میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی سربلندی کا راگ الاپنے والے مغربی ترقی یافتہ ممالک جو دنیا میں انسانی حقوق کی پاسداری کے دعویدار بنتے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت کش مظالم کا ذکر آتے ہی مجرمانہ طور پر اپنی آنکھیں اور کان بند کر لیتے ہیں اور انہی عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ کی کمزور پالیسیوں کا خمیازہ گزشتہ 71 سالوں سے کشمیری عوام اپنی جانوں کی قربانیں دے کر بھگت رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 766187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش