0
Thursday 13 Dec 2018 01:22

حکومت کی ہارس ٹریڈنگ یا پیٹریاٹ بنانےکی کوشش بھول ثابت ہوگی، احسن اقبال

حکومت کی ہارس ٹریڈنگ یا پیٹریاٹ بنانےکی کوشش بھول ثابت ہوگی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے ساتھ جو لوگ ہیں وہ پکے اور ثابت قدم ہیں، اگر حکومت کوئی ہارس ٹریڈنگ یا پٹیریاٹ بنانے کی کوشش میں ہے تو بھول ہے، نااہلی سے حکومت چلانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مراد سعید صاحب کونسا این آر او دے سکتے ہیں، کیا یہ نیب یا سپریم کورٹ کے ترجمان ہیں کہ یہ این آر او دے سکیں؟ اگر ان کی این آر او دینے کی بات ٹھیک ہے تو پھر یہ تاثر درست ہے کہ نیب اور حکومت مل کر اپوزیشن پر دباﺅ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے جو منصوبے لگائے ہیں ہم ان کے ذمہ دار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 766389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش