0
Sunday 16 Dec 2018 22:33

مسئلہ کشمیر پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین کی زیرصدارت کانفرنس

مسئلہ کشمیر پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین کی زیرصدارت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے، کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے عنوان سے سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت کانفرنس کا انعقاد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز اسلام آباد میں کیا گیا، کانفرنس کا انعقاد سینیٹر مشاہد حسین سید(چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ) کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انسان حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری تھی، جبکہ اس موقع پر کشمیر امریکن کونسل کے وفد، ڈاکٹر امتیاز سمیت معروف خاتون صحافی نسیم زہرہ نے خطاب کیا، کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر منعقدہ کانفرنس میں اراکین سینیٹ سمیت قائمہ کمیٹیوں کے سیکرٹریز اور اراکین قومی اسمبلی و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں اراکین سینیٹ بشمول سینیٹر مشاہد حسین سید (چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ)، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر محترمہ نزہت صادق، سینیٹر مولانا عطا الرحمان، سینیٹر میاں محمد عتیق سمیت فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم و دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 767045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش