0
Tuesday 18 Dec 2018 22:12

ملک میں اس وقت سول آمریت قائم ہے، پیر اعجاز ہاشمی

ملک میں اس وقت سول آمریت قائم ہے، پیر اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں اور ریاستی اداروں کی مداخلت کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہو چکا ہے، جس کا نقصان جمہوری نظام کو ہوگا۔ سیاست، سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔ نیب کے ذریعے مخالفین کو دبانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ پرویز مشرف کے دور میں فوجی آمریت تھی تو اب سول آمریت قائم ہے۔ جس میں تاثر یہ ہے کہ حکومت چیف جسٹس اور وزارت خارجہ چیف آف آرمی سٹاف چلا رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر بتاتا ہے کہ میڈیا پالیسی کیا ہونی چاہیے۔ وزیراعظم کو صرف بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے خطاب کیا کرنا کیا ہے کیونکہ ان کی اپنی کوئی سوچ نہیں، وہ صرف سکرپٹ پڑھ دیتے ہیں۔ اتحادیوں سے بھی بلیک میل ہو رہے ہیں۔ ایسے میں اپوزیشن جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ قوم کی رہنمائی کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دے کر جدوجہد کا آغاز کریں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں حالات سے سیکھنا چاہیے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ مخالفت کی وجہ سے ہم اپنا نقصان ہی کروا لیں۔ عام انتخابات میں جس طرح سے برسراقتدار ٹولے کو جتوایا گیا سب کو پتہ ہے۔ آج تک فارم نمبر 45 بازیاب ہو سکا اور نہ ہی آر ٹی ایس سسٹم کو خراب کرنیوالے بے نقاب ہوئے۔ اس ناپسندیدہ عمل سے الیکشن کمیشن جیسے ادارے بھی بدنام ہوئے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ نیب سیاسی مخالفین کو سبق سکھانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کی جاتی ہے جبکہ حکومتی جماعت اور اتحادیوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، انہیں عدالتوں سے بھی ریلیف مل جاتا ہے، جبکہ اپوزیشن کیلئے یہ سہولت دستیاب نہیں۔
خبر کا کوڈ : 767440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش