0
Thursday 20 Dec 2018 13:07

کراچی، 6 سال بعد جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم پرویز محمود کے قتل کا معمہ حل

کراچی، 6 سال بعد جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم پرویز محمود کے قتل کا معمہ حل
اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رہنماء و لیاقت آباد کے سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کا معمہ 6 سال بعد حل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر پرویز محمود کو ستمبر 2012ء میں قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر مسعود علی عرف کالا قانون کی گرفت میں آگیا ہے، جسے گزشتہ ماہ 30 نومبر کو گرفتار کیا گیا، تفتیش میں ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، ملزم ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر اسکواڈ کا رکن ہے، جس نے بتایا کہ ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر کیا، جبکہ ناظم آباد اور رضویہ میں احکامات ملنے پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

پولیس نے کہا کہ مسعود عرف کالا کا تفتیش کے دوران ڈاکٹر پرویز محمود کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر پرویز محمود کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب نشانہ بنایا، ملزم نے اپنی ٹارگٹ کلر اسکواڈ کے ساتھ مقتولین کو نشانہ بنایا، جن میں عمران اعجاز نیازی، طاہر قادیانی، زبیر عرف پپا، عبدالرحمان قریشی، جوائنٹ سیکٹر انچارج ریحان، آصف آلٹو، فیضان الیاس، سمیر نائی اور شکیل موٹا بھی شامل ہے اور ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور 5 جنوری کو ملزمان کو گرفتارکرکے پیش کرنے سمیت تفتیشی افسر کو پولیس فائل کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماء مقتول ڈاکٹر پرویز جماعت 2002ء سے 2007ء تک کراچی کے لیاقت آباد ٹاؤن کے ناظم رہے۔
 
خبر کا کوڈ : 767721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش