0
Sunday 23 Dec 2018 10:22

کراچی سمیت سندھ کی 65 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

کراچی سمیت سندھ کی 65 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کی 65 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی 141 میں سے 65 نشستوں پر پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام پانچ بجے بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ اس دوران 5 لاکھ سے زائد مرد اور خواتین ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے سندھ بھر میں متعلقہ حلقوں میں 389 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی کی 24 نشستوں میں سے 22 پر ضمنی بلدیاتی انتخاب ہو رہا ہے، جبکہ 2 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منختب کیے جا چکے ہیں۔ کراچی کی 22 نشستوں پر 99 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ انتخاب چیئرمین، وائس چیرمین، جنرل وارڈ اور جنرل ممبر کی نشستوں پر ہو رہا ہے۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی کے ایسٹ زون میں 90 پولنگ اسٹیشنز پر 806 اہلکار تعینات ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 768195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش