0
Monday 24 Dec 2018 20:16

کرسمس تقریبات، لاہور میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ڈی آئی جی

کرسمس تقریبات، لاہور میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ڈی آئی جی
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کے کرسمس کیلئے مسیحی رہنماؤں اور گرجا گھروں کی انتظامیہ کی مشاورت سے کرسمس کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لاہور کے تمام 594 گرجا گھروں پر پولیس کے 10 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے، تمام ایس پیز گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی خود چیک کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ تمام گرجا گھروں کو 3 درجاتی حصار پر مبنی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، اے کیٹیگری کے 59 حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی جبکہ گرجا گھروں، کرسمس بازاروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف میں ڈولفن اور پیرو کے جوان موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائےگا، گرجا گھروں میں آنیوالے اشخاص کو مکمل شناخت کے بعد ہی داخل ہونے کی اجازت ہوگی، گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں گے، پارکنگ گرجا گھروں سے 100 میٹر دُور بنائی جائے گی۔ وقاص نذیر کا مزید کہنا تھا کہ کرسمس پر شہر کے تمام پارکوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی، لاہور پولیس کرسمس بازاروں کو بھی مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، فول پروف سکیورٹی کا مقصد کرسمس سے متعلقہ عبادات و تقریبات کو محفوظ بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 768455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش