0
Tuesday 25 Dec 2018 07:46

امریکہ، 8 لاکھ وفاقی ملازمین کرسمس کی چھٹیوں پر اپنی تنخواہیں سے محروم

امریکہ، 8 لاکھ وفاقی ملازمین کرسمس کی چھٹیوں پر اپنی تنخواہیں سے محروم
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیڈرل ریزرو کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے اور اب انہوں نے امریکی معیشت کو درپیش مسائل کی جڑ امریکی سینٹرل بینک کو قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور قانون سازوں کے درمیان معاہدے کی ناکامی کے بعد امریکا میں رواں سال کا تیسرا شٹ ڈاؤن جاری ہے اور ہفتے کی شب سے تمام اہم ایجنسیوں کا کام بند ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی میکسکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا گیا لیکن ڈیموکریٹس کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی اور دونوں فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ نہ ہونے پر درجنوں ایجنسیوں کے لیے وفاقی فنڈز ختم ہوگئے اور شٹ ڈاؤن ہوگیا۔

اس شٹ ڈاؤن کے اعداد و شمار بہت خراب صورتحال ظاہر کرتے ہیں کیونکہ 8 لاکھ وفاقی ملازمین کرسمس کی چھٹیوں پر اپنی تنخواہیں وصول نہیں کر سکے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے موجودہ معاشی مسائل خصوصاً شٹ ڈاؤن کا ذمہ دار فیڈرل ریزرو یا سینٹرل بینک کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت کا واحد مسئلہ فیڈرل ریزرو ہے، انہیں مارکیٹ کا احساس نہیں، وہ ضروری تجارتی جنگ یا مضبوط ڈالر یا سرحدوں پر ڈیموکریٹس شٹ ڈاؤن کو نہیں سمجھتے۔ وال اسٹریٹ پر اسٹاکس پہلے سے ہی گرے ہوئے تھے لیکن ٹرمپ کی ٹوئٹ کے بعد صورتحال مزید ابتر ہو گئی اور وہ مزید تیزی سے گرنا شروع ہو گئے۔ چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ، گرتی ہوئی عالمی معیشت اور وائٹ ہاؤس میں جاری افراتفری کے سبب امریکی معیشت کو ایک دہائی میں بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔

ٹرمپ کی تازہ ٹوئٹ سے صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے اور اگر امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو ہٹانے کی کوشش کی تو معیشت مزید غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔ امریکی معاشی ماہر پیٹر کونٹی برون نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرسمس سے قبل ٹرمپ مکمل معاشی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں اور ہم نے ایسا آج تک نہیں دیکھا، یہ سینٹرل بینک، امریکی صدر اور ہمارے ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ہے۔ فیڈرل ریزرو دراصل امریکی صدر اور وائٹ ہاؤس کی پابندیوں سے آزاد ہوتا ہے لیکن ٹرمپ بینک کی شرح سود پر پالیسی کو خراب قرار دیتے ہوئے اسے مستقل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اسی لیے ریزرو بینک کی اس آزادی کو سلب کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 768510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش