0
Thursday 27 Dec 2018 13:33

انقلابی منشور کے باعث شاندار کامیابی ملی، عثمان بزدار

انقلابی منشور کے باعث شاندار کامیابی ملی، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث تحریکِ انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، عام انتخابات میں تحریک انصاف نے انقلابی منشور کے باعث شاندار کامیابی حاصل کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار تحریکِ انصاف میں شامل ہونے والے شوکت بسرا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے شوکت بسرا کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے چند ماہ میں وہ کام کئے، جو ماضی کے حکمران برسوں نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ملک کی پائیدار ترقی اور عوام کی حقیقی خوشحالی کا دور ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو نئی سمت دی ہے، آئندہ بھی عوامی فلاح کے لئے بہترین اقدامات کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر شوکت بسرا نے کہا کہ وہ نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں وزیراعلیٰ کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 768873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش