0
Friday 28 Dec 2018 23:33

سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم من و عن گورباچوف کی پیروی میں مصروف ہے، سریندر ولاسائی

سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم من و عن گورباچوف کی پیروی میں مصروف ہے، سریندر ولاسائی
اسلام ٹائمز۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے انچارج و رکن سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت و منتخب نمائندوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں سریندر ولاسائی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم من و عن گورباچوف کی پیروی میں مصروف ہے، پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والوں کیلئے ای سی ایل ہے، جبکہ آئین شکنوں کیلئے طوطا چشمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا پاکستان کی رسم ہے کہ عوامی قیادت و اساتذہ کو مقید اور آئین شکن و الیکشن چوروں کو کھلی چھوٹ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں یہ بھی رسم چل نکلی ہے کہ جمہور، دستور اور وفاقی اکائیوں کا کوئی تذکرہ نہ کیا جائے، پارلیمان کو بااختیار بنانا، صوبوں کو حقوق دینا اور بلوچستان سے معافی مانگنا جرم قرار دیا گیا ہے، جبکہ قوم سے جھوٹے وعدے کرنا، یوٹرن لینا اور انتقامی کارروائیوں کو ملک کی خدمت  گردانا جا رہا ہے۔

سریندر ولاسائی نے کہا کہ کٹھ پتلی وزراء کہتے ہیں کہ جمہوریت کے تذکرے سے ملک کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خان سے جو بھی اس کی کارکردگی کے متعلق سوال کرے گا، اس کیلئے نیب، ایف آئی اے اور جے آئی ٹی حرکت میں آجائیں گے، جس نے بھی کٹھ پتلیوں کی نااہلی، یوٹرنز اور جھوٹ کو آشکار کیا، اس نے جیسے مذکورہ اداروں سے دشمنی مول لی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا منگو تنگو معیشت، انتقام اور کٹھ پتلی حکمران ہی نیا پاکستان ہیں۔ انچارج میڈیا سیل بلاول ہاوؤس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بربادی کی سونامی میں ڈوب چکی اور ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، لیکن نیرو خان اپنے محل میں چین کی بانسری بجا رہا ہے، یہ صورتحال دیکھ کر مہنگائی کی ستائی ہوئی پاکستانی عوام بھی کٹھ پتلی حکومت کو کب کی تین طلاقیں دے چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 769092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش