0
Friday 4 Jan 2019 13:15

اماراتی ولی عہد کا چھ جنوری کو دورہ پاکستان متوقع

اماراتی ولی عہد کا چھ جنوری کو دورہ پاکستان متوقع
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا دورہ پاکستان 6 جنوری کو متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کا دورہ پاکستان 6 جنوری کو متوقع ہے۔ اماراتی ولی عہد کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا جبکہ اماراتی ولی عہد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی جو ولی عہد نے قبول کرلی تھی۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے نئی حکومت اپنے ایجنڈے پرعمل درآمد کرنے میں کامیاب ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 770153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش