0
Sunday 6 Jan 2019 12:15

حکومت کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پرویز خٹک

حکومت کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، حکومت اپنی مدت پورے کریگی، عمران خان اگلی بار بھی اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ میں جب خیبر پختونخوا کا وزیراعلٰی بنا تو اپوزیشن شور مچا رہی تھی کہ یہ حکومت پانچ سال پورے نہیں کریگی، مگر میری حکومت نے پانچ سال پورے کئے۔ نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن پیپلز پارٹی کا واویلاہ بے وقت کی راگنی ہے، عام انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اگر اپوزیشن کو شک ہے تو ثبوت سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کمیٹی میں اتفاق نہیں ہوسکا آئندہ اجلاس میں دوبارہ بیٹھیں گے، نیب قوانین میں سپریم کورٹ ہدایت کی روشنی میں ترامیم کی جائے گی، وزیر قانون نے ترامیم کیلئے سفارشات ترتیب دے دیئے ہیں جس پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نیب قوانین میں سپریم کورٹ کے ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے ترامیم کریں گے، پاکستان کو پہلی بار عمران خان کی صورت میں ایماندار لیڈر ملا ہے، عمران خان اس ملک کو قرضوں کے دلدل سے نکالیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے سے سفارش اور اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا، وفاق کی سطح پر بھی سفارش کلچر اور اداروں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطر نہیں ہے، اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے، اپوزیشن نے رٹ لگائی ہوئی ہے کہ یہ حکومت اگے نہیں چلے گی، لیکن یہ حکومت اپنا وقت پورا کرے گی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 4 ملکوں کے کامیاب دورے کئے جس میں پہلے نمبر سعودی عرب کا دورہ تھا، اور اس کے کافی بہتر نتائج نکلے ہیں۔ اس کے بعد دوبئی اور چین کادورہ کیا اور گذشتہ روز ترکی کا دورہ کیا جو بہت کامیاب رہا۔ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک اور قوم اپنے پاؤں پر کھڑی ہو، قرضوں سے جان چھڑانی ہے اور ملک کو اگے لے کر جانا ہے جس کیلئے بہت بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 770536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش