0
Wednesday 9 Jan 2019 16:47

کرم میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع

کرم میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ کرم ضلع کے ضلعی الیکشن کمشنر تنویر احمد نے کہا ہے کہ کرم کے دو نشستوں سمیت تمام  قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے لئے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے اور محکمہ تعلیم کے حکام سمیت متعلقہ افراد کے ساتھ اجلاسوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ پاراچنار میں محکمہ تعلیم کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر تنویر احمد ہمایوں اور الیکشن آفیسر نصراللہ خان نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں بھی صوبائی اسمبلی کے لئے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے اور ضلع کرم کے دو نشستوں سمیت قبائلی اضلاع کے اکیس نشستوں کیلئے سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں، جہاں ڈسپلے سنٹر قائم کئے جائیں گے جہاں ووٹوں کا اندراج اور منتقلی کا سلسلہ 10 جنوری سے 29 جنوری تک جاری رہے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر لئے گئے ہیں اور ڈسپلے سنٹرز کیلئے انچارج بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ چند دن قبل الیکشن کمیشن نے صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد قبائلی اضلاع کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے اور ان علاقوں کو 16 حلقوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی میں باجوڑ اور خیبر کو تین، تین نشستیں دی گئیں، مہمند، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان کو دو دو جبکہ ضلع اورکزئی اور ایف آر کو ایک ایک نشست دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 3 لاکھ 12 ہزار 121 کی آبادی پر قبائلی اضلاع کی ایک صوبائی اسمبلی کی نشست بنائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 771149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش