0
Wednesday 9 Jan 2019 17:10

پشاور، داؤدزئی میں انجینئر کے مکان پر دستی بموں سے حملہ

پشاور، داؤدزئی میں انجینئر کے مکان پر دستی بموں سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ داؤدزئی میں 4 مسلح افراد نے انجنیئر کے مکان پر دھاوا بول دیا۔ اندھا دھند فائرنگ اور دستی بموں کے حملہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ داؤدزئی کے علاقہ ماموں خٹکی میں 4 مسلح افراد پیاری پایان کے محمد صادق، محمد علی، شاہ نواز اور ودان نے ماموں خٹکی میں رہائش پذیر شبقدر چارسدہ کے انجینئر محمد سلمان خان کے مکان پر اندھا دھند فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا، جس سے ایک پالتو کتا ہلاک ہوگیا جبکہ علاقہ میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے انجینئر محمد سلمان خان کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی رورل پشاور طارق حبیب نے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔
خبر کا کوڈ : 771156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش