0
Friday 11 Jan 2019 19:15

مردان، جماعت دہم کی طالبہ قتل، واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان، جماعت دہم کی طالبہ قتل، واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مردان میں جماعت دہم کی طالبہ کو نامعلوم ملزم نے قتل کردیا۔ طالبہ کے قتل کے خلاف اساتذہ اور طلباء نے احتجاج بھی کیا۔ پولیس کے مطابق تخت بھائی کالج کالونی کے رہائشی ارشاد نے بتایا کہ اسکی بیٹی لائبہ جمعرات کے روز سکول سے واپس آنے کے بعد ٹیوشن کیلئے اکیڈمی جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم ملزم نے اس پر فائرنگ کردی جسکی وجہ سے لائبہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ارشاد نے پولیس کو بتایا کہ انکی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب گورنمنٹ ورکنگ فوکس گرائمر سکول اینڈ کالج تخت بھائی کے اساتذہ اور طلباء نے آج جمعہ کے روز جماعت دہم کی طالبہ لائبہ کے قتل کے خلاف مین ملاکنڈ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سکول کے تمام مد و خواتین اساتذہ کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں  پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر لائبہ کو انصاف دو کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کچھ وقت تک مین ملاکنڈ روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا تھا۔ انکا مطالبہ تھا کہ لائبہ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ بعد میں اے ایس پی تخت بھائی سرکل ضیاء اللہ ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی عالمگیر خان سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہوگئے۔ پولیس انتظامیہ نے آج شام تک ملزم کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ لائبہ گورنمنٹ ورکنگ فوکس گرائمر سکول اینڈ کالج تخت بھائی کی طالبہ تھی۔
خبر کا کوڈ : 771508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش