0
Monday 14 Jan 2019 11:13

کراچی، اسکول و کالج وینز ڈرائیورز کا آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

کراچی، اسکول و کالج وینز ڈرائیورز کا آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آل کراچی اسکول اینڈ کالج ویلفیئر ایسوسی ایشن نے آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا فیصلہ کرلیا۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولیس نے اسکول وینز کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، جبکہ عدالت نے یہ فیصلہ سنایا تھا کہ اسکول وین میں اوگرا سے منظور شدہ سی این جی سلنڈر لگائے جا سکتے ہیں، سی این جی کو بم قرار دینے والے اسے صرف اسکول وینز میں ہی بم قرار دے رہے ہیں۔ ہر علاقے میں سی این جی اسٹیشن بھی قائم ہیں، کیا وہ بم نہیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول وینز سے زبردستی سلنڈر بھی نکالے جا رہے ہیں، ان تمام حالات کی وجہ سے ڈرائیورز سخت پریشانی کا شکار ہیں، ان حالات کے تناظر میں آج پیر کے روز سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اس مسئلے میں ہمارا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 771933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش