0
Monday 14 Jan 2019 12:09

مطالبات کی عدم منظوری، بلتستان کے ڈاکٹروں کا 15 جنوری سے ہڑتال کا اعلان

مطالبات کی عدم منظوری، بلتستان کے ڈاکٹروں کا 15 جنوری سے ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلتستان ریجن نے ڈاکٹروں کی ترقی سے متعلق حکومتی وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر 15 جنوری سے ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کر دیا، پی ایم اے بلتستان ریجن کی ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ڈاکٹروں کی پروموشن کے کیسز کو فوری طور پر نہ نمٹانے کی صورت میں بلتستان بھر کے ہسپتالوں میں احتجاج اور ہڑتال کی جائے گی، پی ایم اے کے ذمہ داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پروموشن کے جتنے بھی کیس ہیں، انہیں فوری طور پر نمٹایا جائے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل کیا جائے، پچھلے چار مہینوں سے حکومت حیلے بہانے بنا کر ڈاکٹروں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھ رہی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کیلئے پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس پر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی محکمانہ ترقیوں کے ساتھ کنٹریکٹ پر موجود ڈاکٹروں کی مستقلی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جائز مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ڈاکٹروں کے پاس کام چھوڑ کر ہڑتال کے علاوہ کوئی اور آپشن باقی نہیں رہے گا، حکومتی یقین دہانیوں کی وجہ سے پہلے بھی کئی مرتبہ احتجاج کو موخر کرتے رہے ہیں، اس کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ محکمے میں من پسند لوگوں کی ترقی اور مستقلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 771939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش