0
Monday 14 Jan 2019 19:33

آزاد کشمیر، برفانی تودے کی زد میں آکر نگر سے تعلق رکھنے والا فوجی جوان شہید

آزاد کشمیر، برفانی تودے کی زد میں آکر نگر سے تعلق رکھنے والا فوجی جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے کیل سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آکر نگر سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، شہید کو آبائی علاقے نگر میں سپرد خاک کر دیا گیا. گذشتہ روز کیل سیکٹر کشمیر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان ذوالفقار علی کو آبائی گاوں پھیکر ضلع نگر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین شیخ مرزا علی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی حکام، رکن اسمبلی، عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ شہید کی قبر پر آرمی چیف، کمانڈر ٹین کور، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات اور ان کی رجمنٹ کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی. شہید سپاہی ذوالفقار علی نے پسماندگان میں بیوہ اور والدین سوگوار چھوڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 772046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش