0
Monday 14 Jan 2019 21:16

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ پی ٹی آئی نے دیا، شہباز شریف کی حکومت پر کڑی تنقید

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ پی ٹی آئی نے دیا، شہباز شریف کی حکومت پر کڑی تنقید
اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف کی مہمند ڈیم کے ٹھیکے پر تنقید، بولے کہ پاکستان کو ڈیموں کی ضرورت ہے تاہم جس طرح ٹھیکہ دیا گیا وہ بڑا سوال بن گیا، سنگل بڈ آئی تو کیا جلدی تھی، پراسس دوبارہ کیا جاسکتا تھا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ حکومت کی ناتجربہ کاری ہے، انتہائی شفاف طریقے سے 3600 میگاواٹ کے 3 بجلی گھر لگائے، مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کو دیا گیا ہے جو وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و انڈسٹریز عبدالرزاق داؤد کی ملکیت ہے۔ ٹھیکہ ملنے کے بعد اعتراض سامنے آنے پر وضاحت دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ وہ کئی ماہ قبل ہی کمپنی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ بدترین غفلت کے سبب عوام پر مہنگائی اور بیروزگاری کا پہاڑ آن پڑا ہے، اس وقت پھر سرکلر ڈیٹ اژدھا بن کر سر اٹھا رہا ہے، ادویات کی قیمتیں 9 سے 15 فیصد بڑھا دی گئیں، سعودی عرب، چین اور عرب امارات کی مہربانی ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کو آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو امداد میں وزیراعظم یا حکومت کا کوئی کمال نہیں ہے، امداد ملنے میں سارا کردار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانا وقت کی ضرورت اور مہمند ڈیم کی تعمیر بہت خوش آئند ہے، میں الزام تراشی نہیں کرنا چاہتا، مہمند ڈیم کا ٹھیکا پچھلی حکومت نے نہیں بلکہ پی ٹی آئی گورنمنٹ نے دیا، سنگل بڈ آئی تو کیا جلدی تھی، پراسس دوبارہ کیا جا سکتا تھا، ایسی کیا قیامت آگئی تھی کہ دوسری بولی کو مسترد کردیا گیا، جس طرح ٹھیکا دیا گیا وہ برا سوال بن گیا ہے، اس طرح ٹھیکے دیں گے تو اعتراض ضرور ہوگا۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب کہتے ہیں کہ ہمارے دور میں بڈنگ پراسس کو فالو کیا گیا، انتہائی شفاف طریقے سے 3600 میگا واٹ کے 3 بجلی گھر لگائے گئے، حویلی بہادر منصوبے کیلئے ییک بڈ آئی تھی لیکن ہم نے دوبارہ بڈنگ کرائی، آدھی قیمت میں منصوبے 22 ماہ میں مکمل کئے گئے۔ مئی 2015ء میں رائے تھی کہ وقت بچانے کیلئے براہ راست کنٹریکٹس ایوارڈ کرنے چاہئیں تاہم وزیراعظم نواز شریف نے اس تجویز پر عمل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے زمین ہماری حکومت میں خریدی گئی، لیگی دور میں نواز شریف نے مہمند ڈیم کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے، موجودہ لوڈشیڈنگ حکومت کی نااہلی، ناتجربہ کاری اور دیگر عوامل کے سبب ہوئی، ملک میں بجلی کا بحران بڑھتا جارہا ہے، فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنائی جارہی ہے، ہماری حکومت نے جنگی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا تھا۔ نون لیگ کے صدر کہتے ہیں کہ غریب آدمی کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، پورے ملک میں مہنگائی کی شدید لہر ہے، ادویات کی قیمتیں 9 سے 15 فیصد بڑھا دی گئیں، سعودی عرب، چین اور عرب امارات کی مہربانی ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کو آئے۔
 
خبر کا کوڈ : 772069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش