0
Tuesday 15 Jan 2019 01:28

اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی، مریم نواز

اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف نیب کی اپیل مسترد ہونے پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا معطلی پر نیب کی اپیل مسترد کیے جانے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے اللہ پر اعتماد ہے اور عوام کی دعاؤں کا بھی شکریہ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں کبھی بھی ایک لمحے کے لئے پریشان نہیں تھی، آج کے فیصلے پر اللہ کی شکرگزار ہوں، لیکن اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی۔


 
خبر کا کوڈ : 772105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش