0
Tuesday 15 Jan 2019 11:27

واک آؤٹ کے ذریعے اپوزیشن حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینا چاہتی ہے، عمران خان

واک آؤٹ کے ذریعے اپوزیشن حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینا چاہتی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن کا واک آؤٹ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینے کے لیے ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہر سال پارلیمنٹ پر عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے اجلاس سے ایک اور واک آؤٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن صرف یہی کر سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات حکومت پر دباؤ ڈالنے اور این آر او لینے کا حربہ ہیں، اس طرح کرپشن کے خلاف احتساب کو نہیں روکا جاسکتا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات تحریک انصاف کے بنائے ہوئے نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ کیا جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو کرپشن سے استثنیٰ حاصل ہے، ایسا لگتا ہےجیسے منتخب نمائندوں کو انتخاب کے بعد لوٹ مار کا لائنسس مل جاتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 772134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش