0
Wednesday 16 Jan 2019 22:10

تشیع کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تنظیمی عمل کو تیز کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

تشیع کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تنظیمی عمل کو تیز کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس سکرنڈ میں علامہ سید ناظر عباس تقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویژنز، اضلاع اور تحصیل کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی کارکردگی اور رپورٹس پیش کی گئی۔ کونسل کے اجلاس سے علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تنظیمی ذمہ داروں کو چاہیئے کہ وہ اپنی اور کارکنان کی اخلاقی تربیت کریں، موجودہ ملکی حالات اور چیلینجز سے نمٹنے کے لئے تنظیمی عمل کو تیز کیا جائے، تاکہ اس کے ذریعے تشیع کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، اس وقت پاکستان کو داخلی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، حکومت عوام کو ریلف دینے میں ناکام ہوکئی ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمیں کسی بھی مقصد کے حصول کا ذریعہ ہوا کرتی ہیں، جتنا تنظیمی عمل مضبوط ہوگا، اتنا ہی عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنا آسان ہوگا، پاکستانی معاشرہ بحران اور مشکلات کا شکار ہے، تنظیمی ذمہ داران کو چاہیئے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بنیادی اقدامات کریں، سندھ کی عوام غربت اور افلاس میں مبتلا ہے، تھر میں قحط کی بدترین صورتحال ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کئی بچے لقمہ اجل بن جاتے ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے اُن کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے، سندھ کے بچے تعلیم اور صحت سے بھی محروم ہیں اور پھر حکومتیں دعوے کرتی ہیں کہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، حکومت کو چاہیئے کہ عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے بنیادی اقدامات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 772494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش