0
Saturday 19 Jan 2019 13:06

پشاور، امن کمیٹی باڑہ کے سربراہ میر عالم آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور، امن کمیٹی باڑہ کے سربراہ میر عالم آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ میر عالم آفریدی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر ضلع میں اچینی خوڑ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملک میر عالم آفریدی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ملک میر عالم آفریدی پشاور سے باڑہ جارہے تھے کہ ٹول پلازہ حیات آباد کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ٹارگٹ کلرز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کردی، جبکہ اہم شواہد اکھٹے کرنے کیلئے پولیس کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے ملک میر عالم آفریدی پانچ سال قبل ارباب روڈ کے قریب خودکش حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 772940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش