0
Saturday 19 Jan 2019 13:49

چیف جسٹس پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاوٴنٹ نہیں، ترجمان سپریم کورٹ

چیف جسٹس پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاوٴنٹ نہیں، ترجمان سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک اور ٹوئٹر پر کسی قسم کا کوئی اکاونٹ موجود نہیں، چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے نام سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاوٴنٹس جعلی ہیں۔ سپریم کورٹ نے جعلی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کردی اور ایف آ ئی اے اور پی ٹی اے کو قانون کے مطابق کارروائی اور سوشل میڈیا  سے تمام جعلی اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 772942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش