0
Sunday 20 Jan 2019 09:13

ساہیوال واقعہ سی ٹی ڈی کا ڈرامہ تھا، محکمہ داخلہ کا انکشاف

ساہیوال واقعہ سی ٹی ڈی کا ڈرامہ تھا، محکمہ داخلہ  کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد بیگناہ تھے، واقعہ کو تبدیل کرنے کیلئے سی ٹی ڈی نے ڈرامہ رچایا، محکمہ داخلہ پنچاب رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد بےگنا ہ تھے، محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام شواہد فوٹیج کیساتھ اکٹھے کر لئے ہیں، شواہد کے مطابق مخبر نے اطلاع دی تھی کہ دہشتگرد گاڑی میں جا رہے ہیں، گاڑی میں اسلحہ اور بارود بھی موجود ہے، جس پر سی ٹی ڈی نے ایلیٹ فورس کیساتھ گاڑی کی ریکی کی، سی ٹی ڈی ٹیم نے سربراہ اور دیگر افسران کی اجازت سے گاڑی کا تعاقب کیا، سی ٹی ڈی نے گاڑی کا تعاقب کیا اور فائرنگ کر دی، اس کے بعد سی ٹی ڈی نے مارے جانیوالے افراد کی تصاویر شناخت کیلئے افسران کو بھیجیں لیکن تصاویر اور خاکے ایک دوسرے سے الگ تھے، سی ٹی ڈی نے واقعہ کو تبدیل کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا، اہلکار بیانات تبدیل کرتے رہے اور جھوٹی رپورٹ پیش کی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے رپورٹ آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 773087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش