0
Sunday 20 Jan 2019 20:59

حکمران انتقامی کارروائیوں سے باز رہیں، شیخ حسن جوہری کو فوری رہا کیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی

حکمران انتقامی کارروائیوں سے باز رہیں، شیخ حسن جوہری کو فوری رہا کیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی مشہور اور مذہبی شخصیت شیخ حسن جوہری کی گرفتاری قابل مذمت ہے، حکمران انتقامی کارروائیوں سے باز رہیں، کیونکہ اب یہ بات واضح ہوگئی کہ یہاں صرف نام کی حکومت بدلتی ہے، جبکہ پالیسیاں نہیں بدل پاتیں، طویل عرصے سے اس ملک میں شیعہ دشمنی پر عمل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شہید، گرفتار اور لاپتہ ہوچکے ہیں، لہٰذا حکومت وقت ملت جعفریہ کا مزید امتحان نہ لے اور شیخ حسن جوہری سمیت تمام اسیران ملت جعفریہ کو رہا کرے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ اس سے قبل شیعہ رہنماؤں خاص طور پر علی رضا عابدی اور دیگر کا وحشیانہ قتل ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو یہ ملک و قوم کیلئے انتہائی خطرناک صورتحال پیدا کرسکتا ہے، لہٰذا حکمرانوں کو ہوش اور عقلمندی سے کام لیتے ہوئے انتقامی سیاست ترک کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 773192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش