0
Wednesday 23 Jan 2019 21:47

گلگت، شیخ نئیر عباس سمیت 43 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج

گلگت، شیخ نئیر عباس سمیت 43 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی، جی بی ایورنیس فورم کے چیئرمین شبیر حسین سمیت گلگت بلتستان کے 43 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے گئے ہیں۔ ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات پر ان کے نام نکالے گئے ہیں، ان افراد کی ایک سال تک نگرانی کی جا رہی تھی، جن کے خلاف کوئی بھی شکایت نہیں ملی، بعد ازاں کمیٹی کی جانب سے ان کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کی سفارش کی گئی تھی۔ محکمہ داخلہ نے باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔

جن افراد کے نام فورتھ شیڈول سے نکالے گئے ہیں، ان میں شیخ نیئر عباس مصطفوی، شبیر حسین، مہتاب احمد، افتخار الدین، ذیشان، قاری آصف، رحیم اللہ، عمران اللہ، جوہر عثمان، حسین ولی، سید افضل، فقیر شاہ، فرحان، سہیل رضا، سید عرفان کاظمی، شیخ بہرام، نوید عالم، واجد علی، علمدار، اظہر حسین، سخی احمد جان، قاسم حسین، دلاور، عترت حسین، مراد علی، شیخ یاسین، علی محمد ہادی، سحر عباس، محمد رفیق، محمد جاوید، محمد عرفان، کریم شاہ، سید نواز حسین، رازق حسین، عنایت اللہ، اقرار حسین، صغیر الیاس، حسین شاہ، محمد جاوید، سحر عباس، کریم شاہ، سید نواز حسین شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 773840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش