0
Wednesday 23 Jan 2019 16:57

سوڈان اور پاکستان کے سربراہان مملکت کا دورہ قطر

سوڈان اور پاکستان کے سربراہان مملکت کا دورہ قطر
اسلام ٹائمز۔ سوڈان اور پاکستان کے سربراہان مملکت نے قطر کے دورے میں قطر کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتین کی ہیں۔ قطر کی سرکاری خـبر رساں ایجنسی قنا کے مطابق سوڈان کے صدر عمر البشیر قطر کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ سوڈان کے صدر کا سوڈان میں ہونے والے احتجاجی مظاہرون کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم نے قطر کے دورے میں اس ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے علاوہ پاکستانیوں کے ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔

سوڈان کے صدر نے اس سفر میں قطر کی طرف سے ملنے والی امداد پر قطر کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ کہا کہ ہم دنیائے عرب میں قطر کی حمایت کرنے کے پابند بھی ہوں گے، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ سوڈان اب سعودی عرب کے کیمپ سے دور ہوکر قطر کے ساتھ  اتحاد قائم کر رہا ہے اور سعودی عرب کو دنیائے عرب میں تاریخی سیاسی شکست اور تنہائی کا سامنا ہے۔ قطر نے سوڈان کو ایک ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے، عالم عرب میں قطر اور سوڈان میں قربت کی وجہ سے سعودی عرب کی تنہائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے ایک ایسے وقت قطر کا دورہ کیا ہے کہ ریاض اور دوہا میں اختلافات اپنے عروج پر ہیں۔ یاد رہے بعض علاقائی تجزیہ نگار پاکستانی وزیراعظم کے حالیہ دورے کو سعودی عرب اور قطر کے درمیان مصالحتی کوششوں کا ایک حصہ قرار دے رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 773845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش