0
Thursday 24 Jan 2019 00:24

رائل سعودی آرمی سے بھرپور تعاون کو اپنی ذمے داری سمجھتے ہیں، جنرل باجوہ

رائل سعودی آرمی سے بھرپور تعاون کو اپنی ذمے داری سمجھتے ہیں، جنرل باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائد بن حمد نے ملاقات کی جس میں جیو اسٹریٹجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی سے بھرپور تعاون کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی آرمی کے وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے اعلٰی پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے پاک فوج کے متعلق خیالات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پرپھول بھی چڑھائے جبکہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 773871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش