0
Thursday 24 Jan 2019 10:39

کراچی میں اسکول و کالج وینز ڈرائیورز کا آج سے ہڑتال کا آغاز

کراچی میں اسکول و کالج وینز ڈرائیورز کا آج سے ہڑتال کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسکول اور کالجز وین ڈراٸیورز نے آج جمعرات کی صبح غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کر دی۔ ڈراٸیورز کی ہڑتال کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو خود ہی اسکول چھوڑنے مجبور ہیں۔ آل کراچی اسکول اینڈ کالجز وین ایسوسی ایشن کے مطابق معیاری گیس سیلنڈرز پر گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جاٸے، ورنہ اسکول اور کالجز وین نہیں چلائیں گے۔ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ضبط شدہ پندرہ سلنڈز بھی واپس کیے جاٸیں۔ ایک وین ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں چلنے والی گاڑیوں میں گیس سیلنڈرز نصب ہیں، لیکن صرف ہمیں ہی کیوں ہدف بنایا گیا۔

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسکول اور کالجز وین ڈراٸیورز نے آج جمعرات کی صبح غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کر دی۔ ڈراٸیورز کی ہڑتال کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو خود ہی اسکول چھوڑنے مجبور ہیں۔ آل کراچی اسکول اینڈ کالجز وین ایسوسی ایشن کے مطابق معیاری گیس سیلنڈرز پر گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جاٸے، ورنہ اسکول اور کالجز وین نہیں چلائیں گے۔ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ضبط شدہ پندرہ سلنڈز بھی واپس کیے جاٸیں۔ ایک وین ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں چلنے والی گاڑیوں میں گیس سیلنڈرز نصب ہیں، لیکن صرف ہمیں ہی کیوں ہدف بنایا گیا۔ واضح رہے کہ پانچ جنوری کو کورنگی میں قطر اسپتال کے قریب مدرسہ عثمان بن عفان کی وین میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 بچے زخمی ہوگئے تھے، جبکہ گاڑی میں اس وقت 14 بچے سوار تھے۔ اس واقعہ کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرکے کئی وین سے ایل این جی اور سی این جی سلنڈر نکال کر ضبط کر رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 773908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش