0
Thursday 24 Jan 2019 19:59

تبدیلی سرکار سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے، اب بھرپور مقابلہ کرینگے، سینیٹر عطاء الرحمن

تبدیلی سرکار سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے، اب بھرپور مقابلہ کرینگے، سینیٹر عطاء الرحمن
اسلام ٹائمز۔ ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ملک پر جعلی مینڈیٹ کے ذریعے یہودی لابی کی پروردہ اور قادیانیت نواز حکمران مسلط کئے گئے ہیں، تاکہ قانون رسالت میں ترمیم کرکے یہودیوں اور قادیانیوں کو پاکستان میں فروغ دیا جاسکے، مگر جب تک جمعیت علمائے اسلام کا وجود باقی ہے یہ کھیل نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عطاءالرحمن نے تونسہ شریف میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے برسراقتدار آتے ہی ملکی سلامتی خطرہ میں پڑگئی ہے، ناموس رسالت کو چیلنج کیا جا رہا ہے، پاکستانیوں کے لئے فریضہ حج کی ادائیگی کو مسلمانوں کے لیے حج پالیسی میں اخراجات کو ناقابل برداشت بنا کر مشکل بنا دیا گیا ہے، جبکہ قادیانیوں کو ان کے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے دیگر ممالک جانے کے لیے اخراجات میں کمی کرکے انہیں مفت سفری سہولیات اور بارڈر پر کھانے پینے کے سرکاری طور پر اخراجات کئے جا رہے ہیں، جو انتہائی شرمناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی غیرت کو چیلنج کرنے کے لیے ابھی تک آسیہ کو زندہ رکھا جا رہا ہے، جو عذاب خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور بارڈر پر سکھوں کی سہولت کے لیے نہیں بلکہ اس کا فائدہ قادیانیوں کو پہنچایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی سازشوں کی وجہ سے پورے عالم میں مسلمان ذلیل و خوار ہو رہا ہے، شام، فلسطین اور عراق سمیت دیگر مسلمان ممالک میں مسلمانوں کو تہ تیغ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے قادیانی نواز ممبران اسمبلی توہین رسالت قانون میں ترمیم لانے کی باتیں کر رہے ہیں، یہی ممبران اسمبلی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، جن کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین خصوصاً مولانا فضل الرحمن صف آراء ہیں، جس کے لیے ملک بھر میں ملین مارچ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، 27 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ملین مارچ ہوگا، جس کی قیادت مولانا فضل الرحمن کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 773994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش