0
Tuesday 7 Jun 2011 21:23

پاکستان چین کو سنکیانگ میں چلنے والی علیحدگی پسند تحریک کیخلاف انٹیلی جنس تعاون فراہم کرے گا، برطانوی نیوز ویٹ سائٹ کا دعویٰ

پاکستان چین کو سنکیانگ میں چلنے والی علیحدگی پسند تحریک کیخلاف انٹیلی جنس تعاون فراہم کرے گا، برطانوی نیوز ویٹ سائٹ کا دعویٰ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ ایک برطانوی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے چین کو سنکیانگ میں چلنے والی علیحدگی پسند تحریک کیخلاف مکمل انٹیلی جنس تعاون فراہم کرنیکی یقین دہانی کرا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنکیانگ میں مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کے تحت چین سے علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے، جس پر اکثر چین کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سنکیانگ کے علیحدگی پسندوں کیخلاف تعاون کی یقین دہانی انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جاوید نور نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران کرائی تھی۔
جاوید نور نے اپنے دورے کے دوران چینی انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں دونوں ممالک نے سنکیانگ تحریک سمیت دیگر شعبوں میں انٹیلی جنس تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب پاکستانی انٹیلی جنس حکام نے ایسے کسی معاہدے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ مراسم بہت گہرے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ، امریکہ اور بھارت، پاک چین دوستی کے خلاف ایک محاذ کھول چکے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ پاک چین تعلقات کو خراب کیا جائے، یہی وجہ ہے کہ ایسی بے بنیاد خبریں شائع کر کے دونوں ملکوں کے عوام میں بدگمانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
مبصرین کے مطابق چین اور پاکستان مل کر گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی منڈی تک رسائی حاصل کر رہے ہیں جس کا بھارت اور امریکہ کو بہت دکھ ہے، یہی وجہ ہے کہ دونوں ملک اور ان کے دوست ملک، پاکستان اور چین میں بدگمانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے، ان تعلقات کو خراب کرنے کے لئے سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ مبصرین نے دونوں ملکوں کے حکام کو بھی خبردار کیا ہے کہ ان سازشوں کا توڑ کرنے کے لئے اہتمام کریں۔
خبر کا کوڈ : 77419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش