0
Friday 25 Jan 2019 22:08

کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، ثروت اعجاز قادری

کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ اقرباء پروری، کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے، بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں، کرپٹ عناصر کسی بھی صف میں ہوں، ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مفادات سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کے مفاد میں کام کیا جائے، تو مستحکم پاکستان دنیا کے نقشے پر ہوگا، قرضے لینے والا نہیں ملک کو قرضے دینے والا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ساہیوال کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، اس کو ماڈل ٹاؤن کیس بننے نہیں دینا چاہیے، انصاف ہوگا تو ملزمان منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات اور معاشی استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں، اب حکمرانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کی سوچ و منشاء کے مطابق پالیسیاں مرتب کریں۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کر کام کیا جائیگا، تو مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برداشت کے کلچر کو فروغ دینے اور عوام کے حقوق کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نورا کشتی نے جمہوریت کو کمزور اور عوامی مسائل کے حل و ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالی ہے، ملک کے مسائل کے حل کیلئے حکومت اور اپوزیشن ایک ہوکر کام کرینگے، تو معاشی استحکام کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا درد رکھنے والے دور تک نظر نہیں آرہے، عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کے مفاد میں ٹھوس فیصلے کرے، پاکستان سنی تحریک غربت اور کرپشن کا خاتمہ چاہتی، تاکہ دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 774236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش