0
Tuesday 29 Jan 2019 12:23

شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات نیب کے حوالے

شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات نیب کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے لندن میں 4 فلیٹس ہیں جن میں 30 بارکلے اسٹریٹ پر فلیٹ نمبر 2، رچبورن کورٹ ہیروبائے اسٹریٹ پر فلیٹ 10، لندن اسٹنس روڈ پر فلیٹ نمبر 32 اے اور ویسٹ ٹاور پین پننسولہ مارش میں فلیٹ 409 شامل ہیں۔ شہباز شریف نے یہ تمام فلیٹس 2005ء سے 2007ء کے دوران خریدے تھے۔

لندن میں خریدے گئے 3 فلیٹس 80 فیصد ادائیگی رہن اور بینکوں کے قرضے کے ذریعے کی گئی جبکہ 20 فیصد رقم نقد جع کروائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ سمیت متعدد کرپشن مقدمات میں تحقیقات کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 774919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش