0
Wednesday 30 Jan 2019 23:17

صوبائی حکومت کرپشن کا ٹائی ٹینک بن چکی ہے، سعدیہ دانش

صوبائی حکومت کرپشن کا ٹائی ٹینک بن چکی ہے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کرپشن کا ٹائی ٹینک بن چکی ہے، وزیرِاعلیٰ حفیظ الرحمن، وزراء اور انکے لاڈلے خوشحال جبکہ عوام بدحال ہوچکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں کرپشن کا ٹائی ٹینک غرقاب ہو جائے گا۔ کرپشن، اقرباء پروری، میرٹ کی پامالی، ٹھیکوں کی فروخت عروج پر ہے جبکہ حکومتی راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور چند ٹھیکیداروں کے مابین کرپشن چین بن چکا ہے۔ کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے کارندوں کی میرٹ اور شفافیت کی باتیں بغل میں چھری منہ میں رام رام کے مترادف ہیں، بے مثال تعمیر و ترقی کی باتیں کرنے والے نوٹ بنانے میں مصروف ہیں، سی پیک کے نتیجے میں ملنے والے پراجیکٹس کا کریڈٹ بھی خود لے کر صوبائی حکومت اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، حفیظ سرکار نے سرکاری اداروں کو اپنا اے ٹی ایم بنا لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 775220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش