0
Friday 1 Feb 2019 12:18

سینٹرل جیل پشاور میں بھی تبدیلی آگئی، اسپورٹس گالا کا انعقاد

سینٹرل جیل پشاور میں بھی تبدیلی آگئی، اسپورٹس گالا کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کیلئے 3 روزہ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں قیدیوں نے روایتی موسیقی پر رقص کرکے سماں باندھ دیا۔ سینٹرل جیل پشاور میں منعقدہ اسپورٹس گالا میں قیدیوں نے والی بال، بیڈمنٹن، ٹگ آف وار، میوزیکل چیئر اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ والی بال میں آئی جی جیل خانہ جات کی ٹیم نے پہلی اور ناظم الیون نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ رسہ کشی کے مقابلے ناظم الیون کی ٹیم نے اپنے نام کئے۔ اسپورٹس گالا کی مرکزی تقریب میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت، کھیل عاطف خان، ناظم پشاور عاصم خان اور آئی جی جیل خانہ جات مسعود الرحمٰن نے شرکت کی۔ قیدی روایتی موسیقی پر جھوم اٹھے اور انہوں نے پشتو گانے گا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت و ثقافت عاطف خان نے کہا کہ صوبے میں 10، 15 سال سے گھٹن کا ماحول تھا لیکن حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، نئی جیل 2 ماہ میں تیار ہوجائے گی جس کیلئے ساڑھے 12 کروڑ روپے ریلیز کریں گے۔ اس موقع پر معمولی جرائم میں قیدقیدیوں کیلئے دوماہ کی معافی کا اعلان بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 775468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش