0
Saturday 2 Feb 2019 15:57

جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام ہمارا نصب العین ہے، طاہر بشیر چیمہ

جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام ہمارا نصب العین ہے، طاہر بشیر چیمہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان جیسی بے لوث قیادت ملی ہے، جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام ہمارا نصب العین ہے، صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پیر سید عباس شاہ، رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ محمد گزین عباسی، چیئرمین ایس ایم یو فضیل آصف، اطہر حسین سیال، ڈائریکٹر لاء ڈیپارٹمنٹ نعیم خان سمیت بورڈ آف ریونیو، فنانس، پی این ڈی، کالونیز اور فارسٹ سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے قیام کے حوالے سے جاری اقدامات اور جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں اور ان کے مستقبل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین ایگزیکٹو کونسل چوہدری طاہر بشیر چیمہ اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام عوام کے حقوق کے تحفظ کی خاطر عمل میں لایا جا رہا ہے، موجودہ حکومت نے اپنے وعدے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے، صوبے کا قیام کوئی آسان کام نہیں ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کو اس حوالے سے آن بورڈ لیا جا رہا ہے، عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے متفقہ فیصلے کئے جائیں گے، صوبہ کے قیام کیلئے بنیادی کام مکمل ہوچکا ہے، کوئی سیاسی جماعت صوبہ جنوبی پنجاب کی مخالفت نہیں کرسکے گی، شرکاء اجلاس نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ادارے مل کر اس خطہ کی عوام کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں، تمام اداروں کے نمائندوں نے صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا، شرکاء اجلاس نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 775655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش