0
Saturday 2 Feb 2019 12:25

جب تک عثمان بزدار پر عمران خان کا اعتماد ہے، وہ وزیراعلی رہیں گے، فواد چوہدری

جب تک عثمان بزدار پر عمران خان کا اعتماد ہے، وہ وزیراعلی رہیں گے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک عثمان بزدار پر عمران خان کا اعتماد ہے، وہ وزیراعلی رہیں گے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم کی جانب سے عثمان بزدار کے بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب اور انہیں سابق کپتان وسیم اکرم قرار دینے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ گذشتہ روز کندھ کوٹ میں جلسے کے بعد میڈيا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعتراض اٹھایا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میں ایسی کیا بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈھٹائی سے ان کا دفاع کررہے ہیں؟۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بے چارے وسیم اکرم بھی کہہ رہے ہیں کہ میرا کیا قصور ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں امپائر جبکہ سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر خزانہ اسد عمر کے بھائی محمد زبیر نے بھی وزیراعظم کی جانب سے عثمان بزدار کو وسیم اکرم قرار دینے کو سابق کرکٹر کے ساتھ زیادتی قرار دے دیا تھا۔




 
خبر کا کوڈ : 775664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش