0
Tuesday 5 Feb 2019 00:18

سسی حراموش میں امریکی شہری نے 41 انچ سینگوں والے استور مارخور کا شکار کر لیا

سسی حراموش میں امریکی شہری نے 41 انچ سینگوں والے استور مارخور کا شکار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ حراموش کنزروینسی گلگت کی وادی سسی میں امریکی شکاری برائن انسل ہارلین نے 41 انچ لمبے اور 12 انچ چوڑے سینگ والے استور مارخور کا شکار کر لیا،   جس کی مالیت ایک لاکھ دس ہزار امریکن ڈالر ہے، مجموعی رقم میں سے 80 فیصد مقامی کنزرویشن کمیٹی (ڈبلیو سی ایس ڈٰی او سسی حراموش گلگت) جبکہ 20 فیصد رقم حکومت کو ملے گی۔ 9 سال پہلے ڈبلیو سی ایس اور محکمہ جنگلی حیات کے اشتراک سے سسی حراموش کنزروینسی میں جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کے کام کا آغاز ہوا تھا، جس کے نتیجے میں اب تک وادی سسی میں یہ تیسرا استور مارخور کا کامیاب شکار ہے۔ مقامی ہوٹل میں شکار کے بعد ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقائی روایات کے مطابق امریکن شکاری اور دیگر مہمانوں کو چوغہ اور علاقائی ٹوپی پہنائی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکن شکاری برائن انسل ہارلین نے کہا کہ آج مجھے اس تاریخی شکار کرنے پر انتہائی خوشی ہوئی، یہاں کی وائلڈ کنزرویشن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن منظم انداز میں جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ضلع گلگت میں اس قدر ماڈل کنزرویشن پروگرام دیگر علاقوں کیلئے ایک مثال ہے۔ واضح رہے کہ استور مارخور گلگت بلتستان کے سب سے مہنگا مارخور شمار ہوتا ہے، اس سے پہلے گلگت میں ایک اور امریکی شہری نے استور مارخور کا شکار کیا تھا، جس کیلئے انہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 776162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش