0
Thursday 7 Feb 2019 19:29

علی رضا عابدی قتل کیس میں ملوث مشکوک افراد ایران فرار، تعلق لیاری گینگ وار سے تھا

علی رضا عابدی قتل کیس میں ملوث مشکوک افراد ایران فرار، تعلق لیاری گینگ وار سے تھا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث دو مشکوک افراد کے ایران فرار ہونے کی اطلاع ہے۔ سابق ایم این اے علی رضا عابدی قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور واقعے میں کرائے کے قاتل استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جن کا تعلق ممکنہ طور پر لیاری گینگ وار سے تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرائی جس میں دو مشکوک افراد کے نمبر حاصل ہوئے تاہم دونوں مشکوک افراد کے ایران فرار ہونے کی اطلاع ہے۔

لیاقت آباد میں نوجوان احتشام کے قتل میں بھی گینگ وار کے کارندے ملوث تھے اور یہ بات پہلے بھی سامنے آچکی ہے کہ احتشام اور علی رضا عابدی کو ایک ہی ہتھیار سے قتل کیا گیا۔ احتشام کو قتل کرنے والے افراد ممکنہ طور پر ایران فرار ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گینگ وار کے کارندے شہر میں کرائے کے قاتلوں کے طور پر استعمال ہورہے ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ان کے گرفت میں آنے پر علی رضا عابدی کیس کی گتھی سلجھ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 776741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش