0
Thursday 7 Feb 2019 23:50

حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، سوئی گیس نایاب ہونے سے کراچی والوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے

حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، سوئی گیس نایاب ہونے سے کراچی والوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سوئی گیس نایاب ہونے لگی، کراچی والوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے، شہر میں موسم سرما میں بجلی کا مسئلہ کم ہوا، تو گیس کی لوڈشیڈنگ نے سر اٹھا لیا۔ کلفٹن اور ڈیفنس جیسے پوش علاقے بھی گیس بحران کی زد میں آگئے۔ سرد موسم میں گیس کی بڑھتی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی سے صارفین سخت پریشان ہیں۔ گیس کی عدم فراہمی سے ان کے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ گیس بحران سے دکاندار بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ گیس کی عدم فراہمی اور پریشر کی کمی کے باعث سیلنڈر کا استعمال شروع کر دیا۔ بجلی کی بار بار کی لوڈشیڈنگ سے تنگ کراچی والے ان دنوں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکل میں ایک نئی پریشانی جھیلنے پر مجبور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 776784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش